پشاور:اے این پی کے بزر گ رہنماحاجی غلام احمدبلور اور پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کورونا کو مات دے دی گذشتہ روز ان کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیشن نے نکال لیاہے حاجی غلام احمد بلور میں رواں ماہ کی سولہ تاریخ کو کورونا کی علامات پائی گئیں جس کے بعد ان کاٹیسٹ کیاگیا اوراٹھارہ مئی کو ان کاکورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا جس کے بعد بزرگ رہنما نے خود اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا۔
گذشتہ روز ان کادوبارہ ٹیسٹ کیاگیا تو ان کارزلٹ نیگٹوآگیا اسی طرح پارٹی ترجمان زاہد خان کے مطابق میاافتخارحسین کاٹیسٹ بھی گذشتہ روز منفی آگیاہے واضح رہے کورونا وائرس کاشکار ہونے کے بعد سے قومی سیاسی قیاد ت اورحکومتی اکابرین کی طرف سے رابطے کرکے بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور اور میاں افتخار حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی اورنیک خواہشات کااظہار کیاگیادونوں رہنما ؤں نے کئی روز قرنطینہ میں رہتے ہوئے آخرکار کورونا وائرس کو شکست دے دی جس کے بعد پارٹی قیادت اور کارکنوں نے اظہار مسرت کیا ہے اور دونوں رہنماؤ کے ساتھ یکجہتی کااظہار بھی کیاہے