سوات: ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی ہدایت پر سوات کے قدرتی حسن کو تباہ کرنے والے ٹمبر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ اُو کرم حیات اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دوران گشت موٹر کار نمبرU-2321سے 10سلیپر برآمد کرکے ملزم حسیب خان ولد نوروز خان ساکن اسلم قلعہ ضلع پشاور اور ملزم خالد شاہ ولد محمد زمین سکنہ شگئی مدین کے موٹر کار سے ایک عدد سلیپر برآمد کرکے گرفتار کر لیاایس ایچ اُو خوازہ خیلہ عمر رحیم خان نے کاروائی کرتے ہوئے جیپ نمبرBC-7261سے 12عدد سلیپر برآمد کرکے ملزمان انوار اللہ ولد حضرت نبی، عباس خان ولد مظفر ساکنان اوچ ضلع دیر اور محمد حمید سکنہ نوشہرہ کو گرفتار کرلیا اسی طرح اسلام الحق ایس ایچ اُو بحرین اور اُن کے ٹیم نے دوران گشت شاہد علی ولد شاہ سزیر سکنہ ملیگاہ برہ درشخیلہ کی گاڑی موٹر کار پاسو سے 6عدد سلیپرز برآمد کرکے گرفتار کرکے محکمہ فارسٹ کے حوالے کر دئے گئے۔