سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں کورونا وائرس پھیلنے میں مزید تیزی آگئی۔ مزید دو افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 52ہوگئی۔ خاتون جج سمیت مزید 71 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1186 ہوگئی۔ خاتون جج کا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے کے بعد ان کی عدالت کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ باقی ججز کے ٹیسٹ لے لئے گئے۔ کورونا سے متاثر مزید 23 افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 438 ہوگئی۔ 605 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے۔ جمعرات کو سوات میں مثبت ریٹ 25.8 فیصد، منفی ریٹ 61 فیصد اور صحت یابی کا ریٹ 37 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
سوات میں کرونا مریضوں کی تعداد 1186 تک پہنچ گئی
