سوات میں پولیس نے آرمی کے جعلی میجر اور حوالدار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دو افراد اپنے آپ کو آرمی آفیسر ظاہر کرکے لاپتہ افراد کے خاندان والوں سے پیسے بٹور رہے ہیں، جس پر پولیس نے سحر گل ساکن پشاور اور خاندان ساکن ملتان نامی دونوں افراد کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔