سوات(مارننگ پوسٹ)ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کے فوری احکامات پر ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ حبیب اللہ خان،ایس ڈی پی او سٹی دیدار غنی کی نگرانی میں تھانہ چابارغ اور تھانہ رحیم آباد کی حدود میں جرائم پیشہ افراد،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا آپریشن میں سپیشل پولیس کمانڈوز،ایلیٹ فورس،آپریشن پولیس ٹروپس،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ،سپیشل برانچ یونٹ،ڈی ایس بی یونٹ کی تھانہ چارباغ اور تھانہ رحیم آباد کی حدود میں مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کمانڈوز ایکشن۔پہاڑی دشوار گزار گھاٹیوں،کھائیوں دروں کو سپیشل پولیس کمانڈوز ٹروپس نے گھیرے میں لے لیا آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کے دوران مکانات چیک کئے گئے،انتہائی مطلوب (04)خطرناک مجرمان اشتہاریوں کی انٹاروگیشن کی (08)مشتبہ افراد کو گرفتار کیا،کرایہ داری ایکٹ کے تحت 11 مکانات کے خلاف ایف آئی آر درج کی،آپریشن کے دوران3عدد کلاشنکوف،4عدد پستول،226عدد کارتوس،4عددبندوق برآمد کی پولیس نے ملزم خائستہ رحمان ولد رحمن گل سکنہ رحیم آباد ودیگر ملزمان کے خلاف 15/AAمیں مقدمہ درج کیا اس موقع پرضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن افراد کیخلاف شروع کی گئی منظم گرینڈ آپریشن جاری رہیگی، آپریشن کے دوران عوام الناس کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے ان کے جزبہ حب الوطنی کو سراہا اور مستقبل میں بھی پولیس کیساتھ تعاون کی پالیسی اور بہترین کوآرڈینیشن کی امید ظاہر کی آپریشن میں حصہ لینے والی اسپیشل پولیس کمانڈوزٹیم،RRFکمانڈوز،ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس کمانڈوز سمیت لیڈیز پولیس سکواڈ،آپریشن پولیس ٹروپس،K-9 یونٹ سکواڈ،بم ڈسپوزل یونٹ ٹیم،سپیشل برانچ یونٹ،DSB یونٹ اور رائیڈر سکواڈکو کامیاب آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ملک و قوم کی حفاظت، قانون کی بالا دستی اور امن و امان کے قیام کے واسطے کی گئی ان کی کوششوں اور ان کے کردار کی تعریف کی۔
سوات میں انتہائی مطلوب خطرناک اشتہاری مجرموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز
