سوات (مارننگ پوسٹ) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ سیدو ٹیچنگ اسپتال کے فیز ٹو کا تعمیراتی منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیدو شریف میڈیکل کالج کی ضرورت کے مطابق اسپتال کے 1200 بستروں کے منصوبے کا آغاز ایم ایم اے دورے حکومت میں ہواتھا۔ تاہم اسکے فیز ون 500 بستروں کی تعمیر سیدو میڈیکل کالج اور ملاکنڈ ڈویژن کی آبادی کے لیے ناکافی ہے۔اس لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020ء میں سیدوشریف اسپتال کے فیزٹو700 کے بستروں کے منصوبے کو شامل کیا جائے۔
سوات،سیدو اسپتال کے 700 بیڈز پر مشتمل فیز ٹوپر کام شروع کیا جائے، محمد امین
