سوات(مارننگ پوسٹ) یونیورسٹی آف سوات کے شعبہ انگریزی کے ڈاکٹر امداد اللہ خان نے نیوزی لینڈ میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی، یونیورسٹی آف سوات کے شعبہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امداد اللہ خان نے نیوزی لینڈ میں اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرکے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ اُنھوں نے یونیورسٹی آف آکلیند نیوزی لیند سے پروفیسر مارٹن ایسٹ اور لویزہ بکنگم کی نگرانی میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ ان کے مقالے کا موضوع "انگریزی زبان کے طالبعلموں کی شناخت اور اس کا پشتو اور اردو زبانوں سے تعلق” کے بارے میں ہے۔ ڈاکٹر امداد اللہ خان کا تعلق سوات کے علاقے تندوڈاگ سے ہے اور ایک تعلیمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد اُنھوں نے یونیورسٹی آف سوات میں اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لی ہیں۔ اس کامیابی پر یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان اور شعبہ انگریزی کے اساتذہ اور طالبعلموں کے علاوہ تمام فیکلٹی اور سٹاف ممبران نے اُن کو مبارک باد دی۔
سوات یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امداد اللہ نے نیوزی لینڈ میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی
