سوات  (مارننگ پوسٹ)    سوات میں مزید55 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1241 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مزید 25 افراد صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد صحتِ یاب افراد کی تعداد 438 ہوگئی۔ 585 افراد سے ٹیسٹ لئے گئے ہیں جن کے رزلٹ کا انتظار ہے۔ سوات اب تک 52 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔