سوات(مارننگ پوسٹ )سینئر صحافی اور تجزیہ نگار اور ڈان انگلش نیوز کی رپورٹر ،مارننگ پوسٹ نیوز چیف ایڈیٹر جبکہ صحافت میں کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈز جیتنے والے صحافی فضل خالق کرونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہوگئے ۔ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران وہ کورونا وائرس پر کئی تحقیقاتی سٹوریز کر نے کے دوران کرونا کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں فرنطینہ کرلیا تھا ،گذشتہ روز ان کا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا، انہوں نے اپنے ایک پیغام میں اپنے تمام چاہنے والوں کا بہت شکریہ ادا کیا اوراس وائرس سے متاثرہ تمام انسانوں کی صحت یابی کے لئے لوگوں سے
دعا کی اپیل کی ہے
سوات،سینئر صحافی اور مارننگ پوسٹ کے چیف ایڈیٹر فضل خالق کرونا کو شکست دیکر صحت یاب
