سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس منایا گیا۔ تقریب میں پارٹی کارکنوں اور قائدین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اورکیک بھی کاٹاگیا۔اس حوالے سے سوات پریس کلب میں تقریب منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی صدر عرفان چٹان، جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے، سابق ضلعی صدر شمشیرعلی خان ایڈووکیٹ، نورسحر اور دیگر مقررین نے کہاکہ اکیاون سال قبل اسی دن ایک سوچ کے تحت پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی جس نے بڑی محدودمدت میں بڑی مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے۔ ہمارے قائدین نے موت قبول کی مگر اصولوں پر سودے بازی نہیں کی اورنہ ہی سیاست اور نظریات پر سمجھوتا کیا۔
سوات میں پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس منایا گیا، لوگوں کی کثیرتعدادمیں شرکت کیک بھی کاٹاگیا
