سوات (مارننگ پوسٹ) عوامی نشنل پارٹی سوات کے رہنما عمر محمد اف مکانباغ نے کہا ہے کہ بحثیت تحصیل ناظم اکرام خان مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے،ان کے دور میں تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن تمام شعبوں میں خسارے کا سامنا کر رہے ہیں، جس کی مثال جنرل بس سٹینڈ کی نیلامی میں ناکامی،نقشہ جات کی نیلامی میں ناکامی اور تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن(ٹی ایم اے) کی نو تعمیر شدہ پلازہ میں تاحال دوکانوں کی نیلامی میں ناکامی ہے۔چونکہ تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن(ٹی ایم اے) کی اپنی امدنی کروڑوں روپے ہے لیکن اس کے باوجود عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے،گزشتہ دور حکومت میں جنرل بس سٹینڈ کی نیلامی نو کروڑ روپے میں کی گئی تھی،لیکن تحصیل ناظم کے غلط روئے کے باعث ٹھکیدار حضرات نیلامی میں حصہ نہیں لے رہے ہیں،بحیثیت تحصیل ناظم اکرام خان مکمل طعر پر ناکام ہو چکے ہیں
بحثیت تحصیل ناظم بابوزی اکرام خان مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے،عمر محمد
