(مارننگ پوسٹ) سوات پولیس کے انٹی کار لیفٹنگ سیل نے ڈی پی اُو قاسم علی خان کی ہدایت پر خصوصی آپریشن کرتے ہوئے بذریعہ وہیکل ویری فکیشن متعدد چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق برآمد شدہ گاڑیوں میں تھانہ تیمر گرہ اور تھانہ رحیم آباد سے سال 2018ء میں چوری شدہ موٹر کار G کرولا بھی شامل ہیں اور دیگر برآمد ہونے والی گاڑیاں پاکستان کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ ہیں۔
سوات،چوری شدہ متعدد گاڑیاں برآمد ،ملزمان گرفتار
