سوات : ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ اختر ایوب المعروف راؤ انور کا تبادلہ کر دیا گیا۔ اس کی جگہ مجیب عالم خان کوایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ سٹی تعینات کردیا گیا۔ سابق ایس ایچ اُو اختر ایوب المعروف راؤ انورکے خلاف شریف شہریوں کی بے عزتی، بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرنے کی شکایتیں تھیں۔ عید کی چھٹیوں کے دوران اس ایس ایچ او نے پاکستان کے ایٹمی میزائل سائنسدان کو بھائیوں سمیت چوبیس گھنٹوں تک حوالات میں بند رکھا تھا۔