سوات(مارننگ پوسٹ)ضلعی پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ اُورحیم آباد گل شید خان اور ان کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد رسول ولد محمد سکنہ اُوڈیگرام کے قبضہ سے 3020گرام چرس برآمد کرکے ملزم کیخلاف بمقدمہ علت557،جرم 9DKPCNSA 2019میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ،اسی طرح ایس ایچ اُو بنڑ زاہد شاہ اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بہادر ولد اکبر خان سکنہ بنڑ کے قبضہ سے 2916گرام چرس اور 435گرام ہیروئن برآمد کی ملزم کے خلاف جرم9DKPCNSA رجسٹرڈ کرکے پابند سلاسل کر دیا ایس ایچ اُو تھانہ منگلور بخت اللہ خان نے دوران سرچ شاہد ولد سید اکبر سے 45گرام چرس اور شاہ پراد ولد اکبر علی کے قبضے سے 49گرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف جرم 9CKPCNSA رجسٹرڈ کیا ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھوئیں سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔