سوات(مارننگ پوسٹ) کالام کے نوجوان نے بانڈو کراٹے میں پشاور کو چیمپئین بنادیا۔ رشید خان نے کئی مضبوط ٹیموں ہرا کر بانڈو کراٹے کا بڑا اعزاز صوبائی دارلحکومت پشاور کے نام کردیا۔کالام بازار سے تعلق رکھنے والے رشید خان پشاور میں نویں جماعت کے طالب علم ہیں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ بانڈو کراٹے میں بھی اپنا لوہا منوارہے ہیں۔

انہوں نے بانڈو کراٹے میں ضلعی سطح پر ہونے والی ٹورنامنٹ میں چارسدہ کی ٹیم کو ہراکر میچ پشاور کے نام کردی۔اس سے قبل بھی وہ علامہ اقبال چیمپئین ٹرافی میں پشاور کی جانب سے کھیلتے ہوئے کئی مضبوط ٹیموں کو بہ آسانی شکست دے کر پشاور کو بانڈو کراٹے کا چیمپئین بناچکے ہیں۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اگر حکومت کی جانب سے سرپرستی مل جائے تو وہ بین الاقوامی سطح پر کھیل کر ملک کا نام روشن کرسکتا ہے۔