سوات (مارننگ پوسٹ) تحصیل کبل کے علاقہ لاچکاری میں زمین کے تنازعہ پر بھائیوں نے رشتہ داروں سے مل کر بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ شاہ ڈھیرئی کی حدود میں ملزمان نے باچا رحمان پر فائرنگ کر دی۔ ملزم اور مقتول کے بھائی مدعی عالم زیب نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائیوں شیر خان، فریدون، بہنوئی دوست محمد اور بھانجے فضل واحد نے زمین کے تنازعہ پر باچا رحمان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان فضل واحد اور دوست محمد خان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور باقی کی تلاش جاری ہے۔
سوات: زمین تنازعہ پر بھائیوں نے اپنے سگھے بھائی کو قتل کردیا
