سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ انکی حکومت عوام کو علاج کی اعلیٰ سہولیات کی فراہمی اور بڑھتی ہوئی طبی ضروریات کی تکمیل کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز میں لوگوں کو بہترین علاج فراہم کرنا ڈاکٹروں کی اولین ذمہ داری ہے ہم عوامی مسائل حل کرنے اور صحت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے بھر پورکوشش کررہے ہیں ہسپتال کی بہتری کیلئے ہمیں مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز کے چیف ایگزیکٹیو اور ایم ایس کی ہدایات پر سختی سے ڈیوٹی سرانجام دے وہ سنٹرل ہسپتال میں سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں لوگوں کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر سعد اللہ خان، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم اور دیگر متعلقہ افسران اور ڈاکٹروں نے شرکت کی اجلاس میں ایم ایس نے ہسپتال کے حوالے سے چیئرمین ڈیڈیک کو تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں گائنی وارڈ سمیت دیگر شعبوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھی فیصلے کئے گئے فضل حکیم خان نے کہا کہ سنٹرل ہسپتال کے گائنی وارڈمیں علاج کو بہتر بنانے کیلئے ڈاکٹروں، نرسز اور دیگر سٹاف میں اضافہ کیا جائے گا ہسپتال کے ہر شعبے کے مختلف شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی یقینی بنانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہسپتال میں لوگوں کو بہترین علاج پر پہلے کوئی سمجھوتا کیا ہے اور نہ آئندہ کرینگے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں امیر اور غریب سب کو ایک جیسی سہولیات فراہم کرنا بھی ناگزیر ہے ہماری حکومت میں وی آئی پی غریب لوگ ہیں اور ان وی آئی پی کیلئے ہم سب کچھ کر رہے ہیں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر قسم تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔