سوات  (مارننگ پوسٹ)    سیدوشریف محلہ بلال، برکلے، بالی گرام میں وال مین کی من مانی سے لڑائی جگڑے تصادم کا خدشہ ۔ اہلِ علاقہ کے مطابق واسا کی طرف سے تعینات وال مین کے آنے سے اُن محلوں میں پانی کے حوالے سے لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔ وال مین بعض گھروں کو پانی سپلائی کرتا ہے اور بعض گھروں کا بند کر دیتا ہے جس پر لوگ پانی کے حصول کے لیے جب آتے ہیں، تو دوسرے محلے کے لوگ منع کرتے ہیں۔یوں ان علاقوں میں کسی بھی وقت لڑائی جھگڑے اورتصادم کا خدشہ ہے۔ اہل علاقہ نے ”واسا“ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی تقسیم منصفانہ طریقے سے کیا جائے