سوات: کورونا میں خدمات سر انجام دینے والے سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم پیرا میڈیکس نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق 8 جولائی سے 12 جولائی تک چار روزہ علامتی احتجاج کیا جائے گا۔ 13 جولائی سے ایمرجنسی ڈیوٹی کے علاوہ مکمل ہڑتال کی جائیگی اور تنخواہ ملنے تک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہیگا