سوات ( مارننگ پوسٹ )شاہ ڈھیری،دیولئی سوات اور الپوری شانگلہ میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن، متعددغیر رجسٹرڈ کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل،درجنوں غیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کے اداروں کو نوٹس جاری۔ علاقے میں سرگرم عمل درجنوں عطائی ٹیم آمد کی اطلاع پر اپنے نام نہاد صحت مراکز کو تالے لگاکر نودو گیارہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق شاہ ڈھیری،دیولئی سوات اور الپوری شانگلہ میں عطائیت کا مکروہ دھندہ کرنے والے عطائیوں کے خلاف پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کی روشنی میں خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے سنیئر انسپکٹر سعید الرحمان اور انسپکٹر افضل عابد کی قیادت میں شاہ ڈھیری،دیولئی سوات اور الپوری شانگلہ میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معاینہ کیا، معائینے کے دوران متعددغیر متعلقہ و نان کوالیفائیڈ افراد کو مریضوں کو انجکشن لگانے انہیں مختلف بیماریوں کا علاج تجویز کرنے اور آر سی ٹی کے عمل میں مصروف پایا گیا جس پر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے خٹک کلینکل لیبارٹری اور دیگر صحت خدمات فراہمی کے نام پر لاچار مریضوں کے لوٹ مار میں ملوث مراکز کوبند کرکے سر بمہر کر دیا ہے۔معائینے کے دوران سوات میں ڈاکٹر خادم سپیشلسٹ کلینک، ڈاکٹر احسان اللہ جی پی کلینک، ڈاکٹر میڈیکل سینٹر، ڈاکٹر حیدر علی کلینک اور الپوری شانگلہ میں ڈاکٹر صلاح الدین کلینک، ڈاکٹر سجاد کلینک، ڈاکٹر نور الحیات کلینک،ڈاکٹر فضل اکبر کلینک،ڈاکٹر نون شاہ سپیشلسٹ کلینککو رجسٹریشن کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم آمد کی اطلاع ملتے ہی متعدد عطائی اپنی دکانیں بند کرکے رفو چکر ہوگئے۔ عوامی حلقوں نے عطائیوں کے خلاف جاری آپریشن کو سہراتے ہوئے اس میں مذید تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے
شاہ ڈھیری،دیولئی میں ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن، متعددغیر رجسٹرڈ کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل
