سوات کا تاریخی سفید محل ریاستی دور کا شاہکار ہے اورسیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی ہے۔ بیرون ملک سے آنے والےمحل کودیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔

سوات میں فلک بوس پہاڑوں اور سرسبز جنگلات کے بیچوں بیچ وادیِ مرغزار کا سفيد محل فن تعمیر کا شہکار ہے۔ 1941 میں تعمیر ہونے والا تاریخی محل مینگورہ شہر سے صرف 15 کلومیٹر کی دوری پرہے۔

وائٹ پیلس سوات کےنام سےاس محل کی عمارت سوات کےحکمران کا کیمپ ہاؤس ہوا کرتی تھی۔

حسن کی وادی سوات کا موسم سہانا اورنظارے دلفریب ہیں۔ یہی وجہ ہےکہ غیر ملکی سیاح بھی 
مشرق کے سویٹزرلینڈ کے دیوانے بن جاتے ہیں