سوات (مارننگ پوسٹ)تحریر و تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان فضل واحد نے ایم فل میں خیبر پختونخواہ کے دور دراز ضلع بونیر میں موسمی بیماریوں میں ذرائع ابلاغ کے موثر ثابت ہونے کے منفرد موضوع پر تحقیق کی ہے۔ فضل واحد کا تعلق ضلع بونیر کے گاؤں پاتوڑہ سے ہے۔لاہور کی لیڈز یونیورسٹی سے جرنلزم میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اب اس کا اگلا ہدف پی ایچ ڈی کرنا ہے۔ان کے سپروائزر ملاکنڈ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجادعلی تھے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ بالخصوص ڈاکٹر سجادعلی اور ڈاکٹر عفرہ افتخار کی محنت اور راہنمائی کا نتیجہ قرار دیا۔
نوجوان فضل واحد کا موسمی بیماریوں کے منفرد موضوع پر تحقیق
