سوات(نامہ نگار)صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہاہے کہ ترقی کی دشمنوں سے سوات کی ترقی ہضم نہیں ہورہی،ماضی میں وزائے اعلیٰ نے صرف تختیاں لگائیں سوات کے خپل وزیراعلیٰ نے حقیقی معنوں میں ترقی کا سفر شروع کررکھا ہے،سوات کے 8صوبائی حلقوں میں 40ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،گالف کورس میں ترقیاتی منصوبوں کو ایک سابق امیدوار اسمبلی نے عدالت میں جاکر روکنے کی کوشش کی،18فروری کو ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں جس میں سوات میڈیا کالونی بھی 40کنال اراضی مختص ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ہفتے کے روز اپنی رہائش گاہ پر سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین سیدشہا ب الدین،نیاز احمد خان،سلیم اطہر اورشوکت علی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر امجدعلی نے کہاکہ سوات موٹروے فیزٹو کے بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد اپریل کے مہینے میں رکھ رہے ہیں جس میں کئی رابطہ پل اور انٹر چینجز سے سفری سہولیات میں مزید آسانی پیدا ہوگی،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمود خان اور سوات کے وزراء حقیقی معنوں میں سوات میں ترقیاتی کام کررہے ہیں اورزرعی یونیورسٹی،انجینئرنگ یونیورسٹی،وومن یونیورسٹی سمیت پیڈز اسپتال اس کا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ صرف میرے حلقے میں اربوں پانچ ارب روپے سے زائد کے منصوبوں پر کام جاری ہے،25اسکولوں،16ٹیوب ویلز اور دیگر کئی ایک منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،انہوں نے کہاکہ ماضی میں سوات کو پسماندہ رکھنے والے اب ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر روڑے اٹکانے کی کوشش کررہے ہیں اور زمینوں کے حصول میں عدالتوں میں جاکر مشکلات پیدا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ سوات میڈیا کالونی یہاں کے صحافیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا اور 18فروری کوسوات میڈکالونی اور ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیادرکھ رہے ہیں تاکہ سوات میں کام کرنے والے ورکر صحافیوں اورغریب لوگوں کو اپناگھر میسرہوسکے۔
سوات کے 8صوبائی حلقوں میں 40ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے,ڈاکٹر امجدعلی
