سیاحوں کے لئے بڑی خوشخبری سوات کے برف پوش اور پر فضا مقام ملم جبہ پہلا فائیو سٹار ہوٹل مہمانوں کے لئے کھول دیا گیا۔ ہاشوانی گروپ کے پرل کانٹی نینٹل ہو ٹل ملم جبہ کے جی ایم عقیل عباسی نے مشرق کو بتایا کہ چیئر لفٹ اور جدید سہولیات سے آراستہ یہ ہوٹل عام لوگوں کے لئے ایس او پیز کے تحت کھول دیا گیا ہے اور ہوٹل کھلنے کے ساتھ ہی بکنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کے ہر کمرے سے نظر آنے والے دلکش قدرتی مناظر سے مہمان لطف اندوز ہوتے ہیں اور مالم جبہ کے یخ موسم میں ماہر شیف کے لذیذ کھانے کھاتے ہیں۔