سوات سے کورونا ختم ہونے کے قریب،صرف 4 مریض زیر علاج ، سوات سے کورونا وائرس کا تقریبا خاتمہ ہوگیا ہے۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کرونا بلاک میں صرف چار مریض رہ گئے ہیں۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق چاروں مریض رو بہ صحت ہیں اور ان کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ان کو ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔عوام کو ماسک پہننے کے ساتھ دیگر احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کرنی چاہئیں تاکہ اس وائرس کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔
سوات سے کورونا ختم ہونے کے قریب،صرف 4 مریض زیر علاج
