سوات(مارننگ پوسٹ)سوات اور نواحی علاقوں میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ،ڈیڈک چیرمین فضل حکیم خان کا نوٹس،واپڈا حکام سے رابطہ،اج تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی ہدایت،گزشتہ روز سوات میں غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے سلسلے میں ڈیڈک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان نے نوٹس لیتے ہوئے پشاور اور سوات کے واپڈا حکام سے رابطہ کیا اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی ہدایت کی اور کہا کہ آج کے بعد کوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائیگی اور جہاں کہی بھی کام کے وجہ سے بجلی بند کرنے کی ضرورت ہو تو اس سلسلے میں پہلے سے عوام کو اگا ہ کیا جائیں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اج کل شدید گرمی ہے جس کے وجہ سے لوگوں کو مشکل کا سامنا ہے جبکہ واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے وجہ سے انکے مشکلات بڑھ جاتے ہیں لہذا کہی پر بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی۔