عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کی سات تحصیلوں میں مہنگائی کے خلاف پیر 25 اکتوبر کو احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ پارٹی کے ضلعی ترجمان ضیاء الحق ناصر کے مطابق مینگورہ(بابوزئی)، چارباغ، خوازہ خیلہ، بحرین، مٹہ، کبل اور بریکوٹ کے تحصیل ہیڈ کواٹروں میں اے این پی کے کارکن اور عام لوگ موجودہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ موجودہ تاریخی مہنگائی کے خلاف اس احتجاج میں شرکت کریں۔