سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے علاقے مٹہ میں تین عیسائیوں نے اسلام قبول کرلیا۔ تینوں عیسائیوں کے نام تبدیل کئے گئے جب کہ کلمہ شہادت بھی پڑھایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے پیر کلے میں تین عیسائیوں نے اسلام قبول کرلیا۔ جامع مسجد بلال میں مولانا حبیب اللہ کی سربراہی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران تینوں کو کلمہ شہادت پڑھایا گیا جبکہ اُن کے نام بھی تبدیل کئے گئے ۔