سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے شاہ گرام اور تیرات میں آنے والے سیلاب میں 5افراد کی لاشیں تاحال لاپتہ ہیں،جن کی تلاش جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سوات کے علاقے مدین کے موضع شاہ گرام اور تیرات میں آنے والے سیلاب میں 11افراد جاں بحق ہوئے۔ جن میں سے 6کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر 5افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔سیلاب میں 9افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔جاں بحق افراد کو سپردک خاک کردیا گیا ہے۔سیلاب سے تباہ ہونے والے45مکانات کے رہائشی خاندان عزیزواقارب کے ہاں پناہ لئے ہوئے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے شاہ گرام کے مقام پر ملبہ ہٹاکر روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے اور ریلے سے متاثرہ تیرات رابطہ پل تاحال ٹریفک کے لئے بند ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کاکہنا ہے کہ تیرات رابطہ پل کو تین روز کے اندر بحال کردیا جائے گا۔ آج اتوار کے روز جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5,5لاکھ روپے کے چیک دئے جائیں گے۔دوسری جانب تباہ شدہ مکانا ت کے مالکان نے بھی معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔علاوہ ازیں،لوگوں نے گھروں میں داخل ہونے والے پانی کو نکالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ انہوں نے بھی سامان کی تباہی کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔