سوات: مینگورہ سے بیس کلومیٹر دور پشاور روڈ پر واقع تاریخی گاؤں مانیار کی تیس ہزار سے زائد آبادی پینے کے پانی سے محروم ہے۔ مقامی شخص غفران خان کا کہنا ہے کہ مانیار کے دو محلوں کے لئے بنائے گئے ٹیوب ویل ناکافی ہیں۔ مانیار میں پرانا چشمہ بھی موجود ہے، مگر اس پر چند لوگوں کا قبضہ ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مکینوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ مقامی زمیندار ریاض خان کا کہناہے کہ مانیار کے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے ہزاروں لوگوں کوپانی کی قلت کا سامناہے۔ علاقہ کی مساجد میں وضو کے لئے پانی دستیاب نہیں۔ علاقہ کے ایم پی اے، صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد خان کا اس بارے میں کہناہے کہ مانیار کا علاقہ نئے حلقہ بندیوں کے باعث ان کے حلقے میں شامل کیاگیاہے۔ ان کے مطابق مانیار میں ترقیاتی کاموں کے لئے کروڑں روپے کی منظوری دی جاچکی ہے۔پانی کا مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد کے حلقہ میں 30ہزار سے زائد آبادی پینے کے پانی سے محروم
