سوات: صوبائی حکومت کے طرف سے مینگورہ شہر میں انصاف سستا بازار دو دنوں کے اندر ہی ناکام ہوگیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بازار میں کل چار سٹالز لگائے گئے ہیں جس میں ایک سٹال میں گوشت، ایک میں سبزی و فروٹ، ایک سٹال میں آٹا اور ایک سٹال میں گھی فروخت کیا جا رہا ہے۔ سستا بازار میں باسی اور سڑی ہوئی سبزی و فروٹ بازار سے مہنگے داموں فروخت کئے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے مینگورہ کا سستا بازار انتہائی نا مناسب جگہ پر قائم کیا گیا ہے جسے ڈھوندتے ڈھونڈتے لوگ تھک جاتے ہیں، ٹی ایم اے پلازہ کے پہلی منزل کے آخر میں سستا بازار قائم ہے جس کا زیادہ تر لوگوں کو علم تک نہیں، عوامی حلقوں نے حکومت مطالبہ کیا ہے کہ حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم کی جائے
مینگورہ شہر میں انصاف سستا بازار ناکام
