سوات: انسداد ڈینگی کے حوالے سے پیشگی اقدامات کے تناظر میں اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام کی شرکت۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعلقہ حکام کو 2013 سے 2019 کے درمیان ڈینگی لاروا کی موجودگی سے متعلق ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے ہائی رسک علاقوں کی نشاندہی کرنے اور اس سلسلے میں پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔ اجلاس میں ڈاکٹر فضل عارف کی سربراہی میں تمام لائن ڈیپارٹمنس کے نمائیندوں پر مشتمل کور ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹیم متعلقہ ڈیپارٹمنس کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں اقدامات کرنے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ ڈپٹی کمشنرنے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل میونسپل آفیسرز کو ڈینگی لاروا کے ممکنہ پرورش والی جگہوں کی نشاندہی کرنے اور لاروا کی افزائش روکنے کے لئے فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایات کی۔ یاد رہے کہ 2020 میں بھی سوات کے مختلف علاقوں میں ڈینگی لاروا پایا گیا تھا اور اسی بنا پر موسم گرما کے آغاز سے ہی ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔
ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سوات کے اقدامات شروع ،اہم اجلاس طلب
