حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی سوات کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ حجاب منایا گیا۔ عالمی یومِ حجاب پروگرام جماعتِ اسلامی سوات کے ضلعی دفتر الخدمت الاسلامیہ بنڑ مینگورہ میں منعقد کیا گیا، جس میں پی کے 5 سے بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ عالمی یوم ِحجاب پروگرام سے سابقہ ممبر قومی اسمبلی جمیلہ احمد، سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی صابرہ شاکر ایڈوکیٹ، ناظمہ ضلع رابعہ پائندہ اور رخسانہ جہانگیر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حجاب ڈے سرکاری طورپر منایا جائے۔ حجاب، عورت کی نسوانیت کی علامت ہے۔ ہر مسلمان عورت کے لیے حجاب ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ حجاب معاشرے سے بے حیائی کی جڑ کاٹ کر اس کی نسلوں کو پاکیزہ ماحول مہیا کر تاہے۔