سوات(مارننگ پوسٹ)ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ جہانزیب کالج سوات کو ڈگری ایوارڈنگ کا درجہ دینے کے لئے صوبائی وزیر تعلیم سے ملاقات کرکے ادارہ کو درجہ دلوائیں گے ڈویژن سطح پر یہاں لوگ تعلیم حاصل کرنے کے لئے یہاں کا رخ کرتے ہیں ادارہ میں اس وقت ہزاوں کے تعداد میں بی ایس کررہے ہیں صوبے میں یہ واحد تعلیمی ادارہ ہے جو کہ اس سے فارغ التحصیل ہونے والے ملک کے مختلف علاقوں میں اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر سیدوشریف میں جہانزیب کالج سوات کے وفد پرنسپل پروفیسر سید ممتازعلی شاہ بی ایس کوارڈینیٹر ڈاکٹر انوارالحق پروفیسر فضل ربی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ایم این اے سلیم الرحمان نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ جلد ہی وزیر تعلیم سے ملاقات میں جہانزیب کالج سوات کو ڈگری ایوارڈنگ کا درجہ دینے کے لئے اپنی جدوجہد کریں گے اور ان کو ڈگری درجہ دینے میں اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کریں گے یہ واحد ادارہ جو کہ اس میں ہزاروں کے تعداد میں طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں وفد نے کالج کو ڈگری کا درجہ دینے کے کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں سوات کے غریب طلبہ کو زیادہ سہولت مل جائیگی اور اپنی ہی علاقے میں بہتر تعلیم حاصل کریں گے
سوات جہانزیب کالج کو ڈگری ایوارڈنگ کا درجہ دلوا کر رہینگے،سلیم الرحمان
