سوات: مینگورہ کے علاقے شاہدرہ میں نامعلوم چور دکان کی چھت میں چھید کرکے 2 لاکھ روپے سے زائد نقدی لے گئے۔ مینگورہ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی۔ مینگورہ کے علاقے شاہدرہ میں نامعلوم چوروں نے گذشتہ رات عدنان آٹوز کی دکان کی کچی چھت میں چھید کرکے سیڑھی کی مددسے اندر گئے اور مبینہ طور پر 2 لاکھ 70 ہزار روپے کی نقدی سمیٹ کر رفوچکر ہوگئے۔ مینگورہ پولیس نے دکاندار سردارعلی کی اطلاع پر ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی۔
سوات، نامعلوم چور رات کو دکان کی چھت میں چھید کر کے لاکھوں روپے لے گئے
