سوات:پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرانجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان وینٹی لیٹر پر ہیں اور آخری سانسیں لیکر اب انہیں عوام کی فکر کھانے لگے ہیں۔تحریک عدم اعتماد تیار ہے اورآدھے سے زیادہ حکومتی ارکان اپنی غلطیوں کی تلافی کرکے اس کا حصہ بنیں گے۔ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے چورڈاکو اگلی بار اقتدار کی نہیں بلکہ جیل جانے کی سوچیں۔پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدوشریف شگئی میں بلدیاتی انتخابات کے انتخابی مہم کے آغاز پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے۔اس موقع پر لیگی رہنما میاں اقبال حسین ایڈووکیٹ اور بابوزئی سٹی کونسل کے لئے میئر کے امیدوارسید حبیب علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو،ملاکنڈ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد علی شاہ،ایم پی اے سردارخان،شاہ ولی خان،سید صادق عزیز اور دیگر لیگی رہنما بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت امن وامان کی صورتحال ابتر ہے اور عوام خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں،پشاور کے قصہ خوانی میں مسجد میں دھماکہ اور بے گناہ انسانوں کا قتل عام بزدلانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انجینئر مقام نے کہاکہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر دیوالیہ بنانے والے اب وینٹی لیٹر پر بھی آخری سانسیں لیکر جھوٹے اعلانات اور وعدے کررہے ہیں لیکن عوام ان کی ان چالوں میں مزید نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے آدھے سے زائد ارکان اب سے انتظار میں ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہو اور وہ اپنے کئے کی تلافی کے طور پر تحریک عدم اعتماد کا حصہ بن کر اس نااہل سے ملک کو نجات دلائے انہوں نے کہاکہ نمبر گیم پورے ہیں اور بہت جلد عوام ان سلیکٹڈاورنااہل حکمرانوں سے نجات کی خوشخبری سنیں گے۔انجینئر امیرمقام نے کہاکہ اقتدار کے خواب دیکھنے والے اگلی بار پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ جیلوں میں جائیں گے انہوں نے کہاکہ نوازشریف سے لیکر امیرمقام تک سب پر انتقامی طور پر کرپشن کے مقدمات بنائے گئے لیکن الحمداللہ کہ ہم پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہ ہوسکی لیکن ان لوگوں کا تو ساراریکارڈ ہی گندا ہوگیا ہے اور وقت آنے پر انہیں پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا۔امیرمقام نے کہاکہ عمران خان نے ملک کی جو تباہی کرنی تھی وہ کرلی ہے اور وہ اورن کے حواری اب جیلوں میں جانے کی تیاریاں پکڑلیں انہوں نے کہاکہ میں عوامی آدمی ہوں اور سات بار دھماکوں اور موت کو قریب سے دیکھنے کے باوجود بھی مجھے عوام سے دور نہیں کیا جاسکا،دہشت گردی اور سیلا ب ہو یا عوام مشکلات ہر وقت اپنے عوام کے ساتھ رہا اور اپنی روایات کی ہمیشہ لاج رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی گیس کا پریشر کم تھا میں نے عوامی نمائندے نہ ہوتے ہوئے بھی ملاکنڈ ڈویژن میں نہ صرف 220کے وی گرڈاسٹیشن عملی بنایا بلکہ مینگورہ تک 12انچ گیس لائپ لائن کو بھی یقینی بنایا انہوں نے کہاکہ آج اگر نوازشریف کی حکومت ہوتی تو سوات اور ملاکنڈ ڈویژن سی پیک کا حصہ ہوتا کالام اور بشام تک کی شاہراہیں بنی ہوتیں لیکب بدقسمتی سے ان نااہلوں نے ملاکنڈڈویژن کو ترقی میں پیچھے چھوڑ دیا انہوں نے کاہکہ اب بھی وقت ہے کہ عوام علاقے کی ترقی اور اپنی خوشحالی کے لئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں اور بلدیاتی انتخابات میں شیر پر مہر لگاکر نوازشریف کے ہاتھ مضبوظ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔