سوات: پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کے صدر کے عہدے کے لئے دو امیدوار سامنے آگئے۔ بار کے صدر رضاء الدین نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بننے کے بعد عہدے سے استعفا دیا تھا۔ بار کی صدارت کے لئے اے این پی، مسلم لیگ ن، قومی وطن پارٹی، پختون خواہ میپ کی جانب سے شمشیر علی خان میر خان خیل اور جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ملک احمد جان میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ 26ستمبر کو ہونے والی پولنگ میں ملاکنڈ ڈویژن کے9اضلاع کے وکلا ووٹ دیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کی صدارت کے لئے 2 مظبوط امیدوار آمنے سامنے
