سوات(مارننگ پوسٹ)کوکڑئی پولیس چوکی باؤنڈری وال نہ ہونے کیوجہ سے غیر محفوظ،ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں نقصان کا اندیشہ ہے،پولیس کے اعلیٰ حکام اس طرف توجہ دیں،سیدوشریف کے نواحی علاقہ کوکڑئی میں واقع پولیس چوکی کے حدود میں ایلم،مرغزار ،سپل بانڈئی ،اسلام پور و دیگر علاقے شامل ہے پولیس چوکی میں حفاظتی دیوار نہ ہونا بھی اہم مسئلہ ہے ،ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پولیس کے اعلیٰ حکام کو کئی باراگاہ کیا گیاہے مگر کسی قسم کے اقدامات نہیں ہوئے ۔