سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ میں رات کو فائرنگ مبینہ چوروں کی امد پر لوگوں میں خوف وہراس تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر میں رات کے دوبجے اچانک شدید فائرنگ شروع ہوئی جس کی باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا رات گئے تک مختلف علاقوں جن میں شاہدرہ وتکے، ملوک آباد، بارامہ ، حاجی بابا سیرئی وغیر ہ میں رات کو لوگوں نے ہوائی فائرنگ کی ، سوات کے مختلف علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے چوروں کی سرگیوں کے بارے میں افواہیں گرم ہے جس کی باعث عام لوگوں میں شدید خوف وہراس پایاجاتاہے ضلع پولیس افسر اشفاق انور نے کہاہے کہ چوروں کی امد افواہیں ہے جبکہ دوسرے طرف خوازہ خیلہ پولیس نے کچھ چوروں کو پکڑ لیا ہے اور دعوای کیاہے کہ انہوں نے چوروں کاسرگرم گروہ گرفتارکیاہے۔ مینگورہ میں ہوائی فائرنگ کے بارے میں مقامی پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیاہے ۔