سوات:وزیراعلی خیبرپختونخوا کے سپیشل سیکرٹری محمد خالق کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سوات کی کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف مخکموں کے صوبائی اور ضلعی سربراہوں سمیت ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر کی تمام جاری ترقیاتی منصوبوں و پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور ہر سکیم سے متعلق پیش رفت پر تفصیلی بات چیت ہوئی اجلاس کو بتایا گیا کہ سوئی گیس سے متعلق بڑے پائپ لائن کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے اور آئندہ سردیوں میں انشائاللہ گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ نہیں ہوگا اور ضلع بھر میں جہاں جہاں بھی گیس کی رسائی موجود ہے وہاں پر لوگوں کو صحیح پریشر کے ساتھ گیس ملتا رہے گا اجلاس میں مختلف ترقیاتی کاموں سے متعلق محکموں کے سربرراہوں نیبھی شرکت کی اور اپنے اپنے مخکموں کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پراگرس رپورٹ پیش کی ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے اجلاس کو بتایا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد سے متعلق مکمل مانیٹرنگ کی گئی ہے آور اعلی معیار کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے انہوں نے خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ تجاوزات کی زد میں آنے والی جو نا جائزعمارات مسمار کرنے ہیں انہیں جلد از جلد مسمارکریں تاکہ سڑکوں کی اصل حدود واضح ہو جائے اور ٹریفک کے مسائل حل ہوں اجلاس میں ڈسٹرکٹ جیل سوات،کانجو پلائی اوور سمیت دیگر بڑے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا گیااور واضع کیا گیا کہ ضلع سوات میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی معیار اور بروقت تکمیل سے متعلق کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ضلع سوات بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ
