سوات منگلورپولیس اور مصالحتی کمیٹی تھانہ منگلور کی کاوشوں سے دو فریقین کی دشمنی دوستی میں بدل گئ تفصیلات کے مطابق 10اگست2020 کو ملزم مدار ولد سیدوزیر نے فائرنگ کرکےمحمدامین کو زخمی کیا تھا۔جس کے خلاف تھانہ منگلورایف آئی آر درج کیاگیاتھا۔ جس کے بعد ملزم گرفتار ہوکر حوالات جوڈیشل منتقل کیاتھا۔ محمداسحاق خان ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف اکبرحسین خان ایس ایچ او تھانہ منگلور اور مصالحتی کمیٹی تھانہ منگلوراورمصالحتی کمیٹی تھانہ کوکاری کے کاوشوں سے دونوں فریقین کے مابین اج ایک پر وقار تقریب میں صلح ہوکر دشمنی دوستی میں تبدیل ہوئی۔
سوات علاقہ منگلور میں دو فریقین کے درمیان دشمنی دوستی میں بدل گئی
