سوات (مارننگ پوسٹ) سوات کے کرکٹ کھلاڑیوں کی زیادتی کے خلاف سوات کے کھلاڑیوں نے ’’پی سی بی‘‘ کے کوچوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں سینئر کھلاڑی رحمت علی اور دیگر نے کہا کہ پی سی بی نے دو کوچ پشاور سے سوات کے کھلاڑیوں کے سلیکشن کے لیے بھیجے تھے۔ جنہیں سوات کے کھلاڑیوں کی کوئی پہچان نہیں تھی۔ بہتر ہوتا کہ سلیکشن میں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (سی سی اے ) کا منتخب کردہ کوچ بھی شامل کیا جاتا۔ سوات کے انڈر نائنٹین نیشنل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حمزہ نے اس موقع پر کہا کہ 9جون کو جو ٹرائلز ہوئے ہیں، اس سے ہم مطمئن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک میچ میں ڈبل سنچری سکور کی ہے ۔ تین میچوں میں، مَیں نے 22 8رن اسکور کیے ہیں، جب کہ سوات سے مجھے نظر انداز کرکے ایسے کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے ، جنہوں نے کلب میں ایک ایک یا دو دو میچ کھیلے ہیں