پشاور:  پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی نجی سکولوں کیخلاف شکایت درج، اپریشن ٹیم کا کہنا تھا کہ بعض نجی سکولز معائنہ کے دوران تعاون نہیں کررہی تھی، سکولز کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی، ایم ڈی پی ایس آر اے کا تمام نجی سکول پرنسپلز کے نام مراسلہ۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ پی ایس آر اے نجی سکولوں کیلئے بنائی گئی سرکاری ادارہ ہے، پی ایس آر اے نجی سکولز کے اندر ہونے والے تمام سرگرمیوں کی ذمہ دار ہے، تمام پرنسپل معائنہ کے دوران پی ایس آر اے ٹیم کے ساتھ تعاون کریں، تعاون نہ کرنے پرمتعلقہ سکول پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔