سوات (مارننگ پوسٹ) یونیورسٹی آف سوات نے تعمیراتی کام کی وجہ سے بی اے/بی ایس سی سالانہ امتحانات 2020 کیلئے امتحانی سنٹر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیدوشریف نمبر2 منتقل کیا ہے، پہلے گورنمنٹ،گرلز ہائر سیکنڈری سکول سیدوشریف نمبر1 بی اے/بی ایس سی سالانہ امتحانات 2020 کیلئے مقرر کیا گیا تھا،کنٹرولر امتحانات محمد ریاض خان کے مطابق سکول ہٰذا میں تعمیراتی کام کی وجہ سے مذکورہ امتحانی سنٹر گورنمنٹ ہائی سکول سیدوشریف نمبر 2 (عقب کمشنر آفس شاہی باغ سیدوشریف) منتقل کیا گیا ہے،لہذا تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیدوشریف نمبر 2 تشریف لے جائیں۔