سوات(مارننگ پوسٹ) سوات قمبر میں مقامی پراپرٹی ڈیلر کو نامعلوم افراد نے گولی مار کرقتل کردیا، پولیس کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے قمبر میں نسیم شاہ نامی شخص کو گولی مار کرقتل کردیا، پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا، جائے وقوعہ پر پولیس پہنچ گئی، مقامی لوگوں کے مطابق مقتول پراپرٹی کا کاروبارکرتاتھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔