سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما فضل رہی بھائی کہا ہے کہ سپورٹس فنڈ میں ہونے والے گھپلوں کی تحقیقات کی جائے،غیر متعقلہ افراد کو سری لنکا لے جانے والوں کے حوالے سے انکوائری کی جائیں،سیر سپاٹوں پر لاکھوں خرچ کرنے والوں کا بھی احتساب ہوگا،ضلعی سپورٹس آفیسر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے سوات میں ہاکی کھیل کے لئے لاکھوں فنڈز سیر سپاٹوں پر خرچ کرنے کے جو اطلاعات زیر گردش ہے اور ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق ضلعی کونسلر و سابق چیئر مین سپورٹس کمیٹی کے حوالے سے سپورٹس فنڈ میں گھپلوں کے اطلاعات بھی زیر گردش ہے جبکہ ان کے پارٹی ن لیگ سئ تعلق رکھنے والوں نے بھی اس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے اور ملوث افراد سے ریکوری کی جائے اور غیر متعقلہ افراد کو سری لنکا لے جانے کے حوالے سے بھی فوری طور پر تحقیقات کی ضرورت ہے