سوات: بحرین کے علاقہ ساتال میں پانچ سالہ گونگے، بہرے بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ایس ایچ او اسلام الحق کے مطابق خصوصی بچے کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے بعد15سالہ ملزم شیر خان کے خلاف دفعات 377/53CPA کے تحت ایف آئی آر درج کرادی گئی اور ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم بالغ ہے۔ واضح رہے کہ چار دن کے دوران تحصیل بحرین میں یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں دو بچوں کو قتل بھی کیا گیا ہے۔