سوات: غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف ٹرانسپورٹر برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ کے علاوہ تمام غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کو ختم کیا جائے۔ ٹرانسپورٹرز کو مشکلات سے نکالنے کے لیے انتظامیہ اور حکومت فوری طور پر اقدامات کریں۔ ٹرانسپورٹرز نے ٹی ایم اے اور انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کو تنگ کرنے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر تمام ٹرانسپورٹروں کو گاڑیوں سمیت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر کے سامنے لا کر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
سوات غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
