سوات (مارننگ پوسٹ) امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر خور شید علی خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بناہے اور دستورِ پاکستان میں بھی درج ہے کہ پاکستان میں قرآ ن وسنت کی بالادستی ہوگی،لیکن اب تک عملاً پاکستان میں سودی نظام کا عمل دخل ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر خورشید اقبال نے بنڑ اختر آباد میں اجتماعِ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور رسول ؐ کے فرمانبرداری کی دعوت دیتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ زندگی میں اللہ تعالیٰ کی بندگی اختیار کریں۔حکومت کا اختیار فساق وفجار لوگوں کے ہاتھوں سے لیکر نیک اور امانت دار لوگوں کے ہاتھوں میں دیں،تاکہ ملک کو بے روزگاری،بدامنی،کرپشن اور مہنگائی سے نجات دلاسکے۔اجتماع سے مینگورہ شہر کے نائب امیر پائیندہ محمد نے نبیؐ کے مشن اور بیانیہ پر درس ِ قرآن دیتے ہوئے کہا کہ آپ ؐ نے دنیا میں توحید کاعلم بلند کیا اور دنیاکو امن اور معاشی آسودگی کا پیغام دیا۔
پاکستان اسلام کے نام پر بناہے اور دستورِ پاکستان میں بھی درج ہے،خور شید علی خان
