سوات(مارننگ پوسٹ)اے این پی تحصیل کبل کے انتخابات مکمل ذھین خان صدر،رحمت علی خان سینئر نا ئب صدر ، شو کت علی بلا مقابلہ جنرل سیکر ٹری منتخب تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز سوات الیکشن کمیٹی کے چےئرمین سا بق ایم پی اے رحمت علی خان سیکر ٹری حسین علی اور ممبر شاہ دوران خان کے زیر نگرانی اے این پی تحصیل کبل کا بینہ کے لئے انتخا با ت منعقدہوئے جہا ں پر تحصیل صدار ت کے لئے ذہین خان اور افتخار حسین جبکہ سینئر نا ب صدر کے لئے رحمت خان ، بحر بوستان ، ملک افتاب خان اور پریس سیکر ٹری کے لئے ظہور احمد یوسفزئی اور ظہور احمد کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں کل پول شدہ 146ووٹوں میں ذہین خان 91جبکہ افتخا ر حسین خان 53ووٹ ملے اسی طرح سینئر نا ئب صدارت کے لئے پول شدہ ووٹوں میں رحمت خا ن نے 68ملک افتاب خان نے 63جبکہ بحربوستان نے16ووٹ حا صل کئے پریس سیکر ٹری کے لئے پول شدہ ووٹوں میں سے ظہور احمد یوسفزئی نے 82جبکہ ظہور احمد کو 65ووٹ ملے اس حوالے سے تحصیل کابینہ کیلئے بلا مقا بلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں میں فرید خان نا ئب صدر اول ، نا در خان نائب صدر دوم ، محمد عالم خان نائب صدر سوم ، شیر بہا در خان نا ئب صدر چہا رم ، جنرل سیکر ٹری شوکت علی ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری رفیق احمد ، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری فتح اللہ خان ، جائنٹ سیکر ٹری اول علی محمد ، جائنٹ سیکر ٹری دوم افضل خان ، جائنٹ سیکر ٹری سوم فضل احمد خان ، سیکرٹری مالیات حیدر علی خان ، سیکر ٹری اطلا عا ت و نشریات ظہور احمد یوسفزئی ، کلچر سیکر ٹری صدام حسین ، جبکہ سا لا ر شینو شامل ہے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان سابق ایم پی اے رحمت علی خان ، اور منتخب تحصیل صدر ذہین خا ن نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اے این پی نے پار ٹی کے اندر انتخا با ت کراکر جمہوری روایت برقرار رکھتے ہوئے ثابت کر دیا کہ اے این پی جمہوری پارٹی ہے انہوں نے منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جملہ عہدیداران پارٹی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے علا قے کی عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دینگے اس موقع پر نو منتخب صدر ذہین خا ن نے کہا کہ وہ علا قے کے تعمیر و تر قی اور پارٹی استحکام کے لئے تمام ممبران و کارکنان کو سا تھ لے کر چلیں گے ۔ دوسری نمبر پر آنے والے صدارتی اُمیدوار افتخا ر حسین نے ذہین خان اور دیگر کا بینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر موڑ پر صف اول کی سپا ہی کا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ الیکشن جمہوریت کا حُسن ہے جمہوری طریقے سے الیکشن کرانے پر پارٹی قائدین اور الیکشن کمیٹی کا مشکور ہوں۔